طلبہ کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ ہوگیا 

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کو  بغیر امتحانات لئے پروموٹ کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

پہلی سے چوتھی جبکہ چھٹی سے ساتویں جماعت کے بچوں اگلی کلاسوں میں پرومو ٹ کردیا جائیگا جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بچوں سے امتحانات لئے جائیں گے۔


ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھی متعلقہ محکمے کو ارسال کی، جس کی وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔ متحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔

دوسری جانب کورونا کیسز کی کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کل پیر 7 جون سے کھولے جا رہے ہیں۔

 این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے، جب کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وبا سے نمٹنے کیلئے شہری جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل بروز پیر 7 جون سے شروع ہوں گی۔

 اسلام آباد میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔

خیبر پختونخوا کی جامعات بھی پیر سے کھلیں گی، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے سکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔