جرمنی نے بیلجیئم کوشکست دے کر تیسری بار ہاکی ورلڈکپ جیت لیا

جرمنی نے بیلجیئم کوشکست دے کر تیسری بار ہاکی ورلڈکپ جیت لیا۔

 بھارت میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی نے بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا.

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے  پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا، جس میں جرمنی نے  4-5سے کامیابی حاصل کی۔

سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔