اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدارنے پروفیسر کو قتل کردیا 

پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے پروفیسر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  اطلاعات ہیں کہ چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیکچرار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پروفیسر  بشیر کا تعلق مردان سے ہے.

مقتول کا چوکیدار کے ساتھ پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار  نے آج دوبارہ  تلخ کلامی پر مبینہ طور  پر لیکچرار کو  قتل کیا۔