پشاور کا لاہور کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ایلیمنٹر ٹو میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ایلیمنٹر ٹو کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز سکواڈ

مرزا بیگ، فخر زمان ، عبد اللہ شفیق، سیم بلنگز، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

پشاور زلمی سکواڈ

بابر اعظم ، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد حارث، ٹام کڈمور، بھانوکا راجہ پاکسا، عامر جمال، عظمت اللہ عمرزئی، وہاب ریاض، مجیب الرحمان ، سلمان ارشاد


خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی نے سنسنی خیز میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنائی تھی۔