پاکستان کیخلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، راشد خان کپتان ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک یو اے ای کے شہر شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، افغان ٹیم کی قیادت اسپنر راشد خان کریں گے۔

راشد خان پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے تھے، ان کی ٹیم نے پی ایس ایل کا کامیابی سے دفاع کیا اور ملتان سلطانز کو فائنل میں ایک رن سے شکست دی تھی۔

افغان اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، عثمان غنی، صدیق اللہ، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، کریم جنت، افسر زازائی، عظمت اللہ عمر زئی اور گلبدین نائب شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شراف الدین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل حق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔