لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں آج کے جلسے کو سبوتاژ کرنے کے لیے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔
پولیس نے سینکڑوں گھروں پر چھاپے مارے اور بغیر وارنٹ کے گھروں میں گھس گئی۔ یہ سب رمضان المبارک میں ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے سربراہ اظہر مشوانی کو گھر سے اغوا کیے گئے48گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں اور ابھی تک لاپتہ ہیں، برطانوی پاکستانی شاہد حسین بھی 36گھنٹوں سے لاپتہ ہیں جن پر حراست میں تشدد کی اطلاعات ہیں۔
میں عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس فاشسٹ حکومت کی طرف سے رمضان کے مقدس مہینے میں سیاسی ورکرز کے اغوا اور قتل کی مذمت کریں۔