سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 7 مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئے ہیں۔
عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کےدوران درج مقدمات سمیت 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج عمران خان پر درج 7 مقدمات میں ہم ان کی عبوری ضمانت کروایں گے، پچھلی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی صورت حال کے بر عکس ہم سیدھا ہائی کورٹ میں جا رہےہیں‘۔