آئی سی سی کا پاکستان کے میچز بھارت سے باہر کرانے سے انکار

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سی ای او اور اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل مینجر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں لگتا ہندوستان میں شیڈول 2023 کے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی‘‘۔

انٹرویو میں وسیم خان کے بیان کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں پی سی بی کے سی ای او جیسا برتاؤ چھوڑ دینا چاہیے۔

دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میں شیڈول میچ دہلی، چنئی یا احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے امکان ہے۔