ایپ کے مدد سے لڑکی کو چھیڑنے والا ملزم چند منٹوں میں گرفتار

لاہور : پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کے مدد سے لڑکی کو چھیڑنے والے کو ملزم کو چندمنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم بس اسٹاپ پر لڑکی کوزبردستی بائیک پر بٹھانےکی کوشش کررہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کے مدد سے لڑکی کو چھیڑنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نےگلبرگ میں بس اسٹاپ پرلڑکی کو زبردستی بائیک پر بٹھانے کی کوشش کی۔

لڑکی کے بارہا انکار کے باوجود لڑکا موٹر سائیکل پر بیٹھنے کیلئے اسرارکرتارہا ، جس پر متاثرہ لڑکی نےویمن سیفٹی ایپ لائیوچیٹ فیچر پر سیف سٹیز اتھارٹی سے رابطہ کیا۔

سیف سٹیزاتھارٹی نے پولیس ریسپانس یونٹ کو لڑکی کی مدد کیلئےروانہ کیا اور چندمنٹوں میں لوکیشن پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیا۔

ایس پی سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین کی بروقت رہنمائی اور مددکیلئے ویمن سیفٹی ایپ بہترین ذریعہ ہے، ڈھائی لاکھ سےزائدخواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کرچکی ہیں، خواتین اپناتحفظ یقینی بنانےکیلئےسیفٹی ایپ ضرور انسٹال کریں۔