حکومت عدلیہ پرہرطرف سے دباؤڈال رہی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور شخص عدلیہ پرحملہ آور ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھوک سے مارے لوگ راشن کے لئے جانیں دے رہے ہیں،پنجاب میں 10دن کے لئے رینجرزلگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتاہے۔

رانا ثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلا اعلان جنگ اورعوام دشمنی کے مترادف ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیانات نااہلی کااعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عدلیہ کاآئینی اورقانونی تاریخی فیصلہ آجائے گا،حکومتی بیانات بتا رہے ہیں کہ وہ آئین اورقانون کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

الیکشن ہی ملک کو افراتفری اورخون خرابے سے بچا سکتا ہے، انہوں نے عدالتی اصلاحات بل کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بندگلی میں داخل ہو چکا ہے۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا،حکومت عدلیہ پرہرطرف سے دباؤڈال رہی ہے دوسری جانب قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔