پاک نیوزی لینڈ سیریز ، لاہور میں ہونیوالے میچز کے زیادہ تر ٹکٹس فروخت

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز کے بیشتر انکلوژرز کے آن لائن ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

لاہورمیں شیڈولڈ تین میچزکے لیے کرکٹ فینز کا بھرپورجوش وخروش دیکھا گیا ، زندہ دلانے لاہور میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔

اب تک میچز کے لیے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں،  پہلےدو میچزکےجنرل اور فرسٹ کلاس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں جب کہ وی وی آئی پی کے وسیم اکرم، پی سی بی گیلری کےبھی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

تاہم تیسرے میچ کے چند ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ لاہورمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔