نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی، حارث رؤف

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قومی ٹیم کو رواں سال کے آخر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان جیسے دیگر سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ آرام دیا گیا تھا۔

تاہم سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے مکمل اسکواڈ کا اعلان کیا، جو پانچ T20I اور 5 ہی ون ڈے پر مشتمل ہے۔

 فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ مجھے کافی عرصے کے بعد آرام ملا ہے لہذا جب میں میدان میں واپس آؤں گا تو یہ میری مدد کرے گا۔ میں اب جسمانی طور پر تازہ ہوں اور توانائی کی سطح پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم سیریز ہے اور ہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ بھی قریب ہے اور اس سیریز سے ہمیں اس کی تیاری میں مدد ملے گی۔ قومی ٹیم اس حقیقت کے بارے میں نہیں سوچے گی کہ نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی اسکواڈ سے غائب ہیں۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس حقیقت کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں نامور کھلاڑی نہیں ہیں۔ کیویز اسکواڈ میں اب بھی بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔