شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ کو ٹیم کیلئے خوش قسمت قرار دے دیا

شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کو ٹیم کے لیے خوش قسمت قرار دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 4 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، اس میچ میں کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

اس میچ میں حارث کے علاوہ ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی، کیوی بیٹر کی جانب سے بیٹنگ وکٹ پر جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا گیا، مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

شاہین کی عدم موجودگی میں حارث نے کیوی بیٹرز کے 4 کھلاڑیوں کو بے جان وکٹ پر آؤٹ کیا۔

جہاں حارث گراؤنڈ پر اپنی پرفارمنس سے چھائے رہے وہیں ان کی اہلیہ مزنہ مسعود ملک نے وی آئی پی گیلری سے شائقین کی توجہ مبذول کرائی، وہ کئی مرتبہ شوہر کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔

شائقین نے مزنا کو حارث کے لیے خوش قسمت قرار دیا کیونکہ اس نے پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 180 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔