پنجاب کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کیلئے خوشخبری

چیف سیکریٹری پنجاب کی سفارشات پر گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے بڑا اقدام، کسی بھی آسامی پر پوسٹنگ نہ ہونے والے او ایس ڈی افسران کو بھی ایگزیکٹو الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب ھکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام افسران کو خوشخبری سنادی، چیف سیکریٹری کی سفارشات پر گریڈ 17 سے 22 کے تمام افسران کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا گیا۔

حکومت نے کسی بھی آسامی پر پوسٹنگ نہ ہونے والے او ایس ڈی افسران کو بھی ایگزیکٹو الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا، اب کہیں بھی پوسٹ نہ ہونے والے پی ایم ایس اور سی ایس ایس افسران کو بھی ایگزیکٹو الائونس دیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق خزانے پر اضافی بوجھ کی وجہ سے ستمبر 2021ء میں پوسٹنگ نہ ہونے والے افسران کا الائونس بند کردیا گیا تھا۔

دستاویز کے مطابق سرکاری افسران کو ڈیڑھ گنا اضافی تنخواہ بطور ایگزیکٹو الائونس دی جائے گی۔

چیف سیکریٹری پنجاب کی سفارشات پر نگراں پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران کو الائونس دینے کی منظوری دے دی۔