ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے یو اے ای بھی متحرک ہوگیا

دبئی: ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟میزبانی حاصل کرنےکےلئے یو اے ای حکام سرگرم ہوگئے۔اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے حکام نے اے سی سی کے صدر جے شاہ سے بھارت میں ملاقات کی ہے اورایشیا کپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جے شاہ نے  کہا ہےکہ ماضی میں بی سی سی آئی کی بھی یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے۔ ایشیا کپ کےلئے ابوظہبی،دبئی اور شارجہ کو بہترین ویونیوز قرار دیا۔

جے شاہ نے ایشیا کپ کا میزبان یو اے ای کو بنانے کی تجویز  پر غور شروع کردیا ہے جس کے بعد  سری لنکا کے میزبانی سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔

تاہم، پی سی بی کو اے سی سی کے ایشیا کپ کے ہائیبرڈ ماڈل پر تاحال جواب کا انتظار ہے۔جبکہ بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی کا ایشیا کپ پر ہائیبرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔