پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کرگئے

پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کرگئے۔

38 سالہ محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔

محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔ 2018 کی اشین شپ میں وہ رنراپ رہے تھے۔

بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ 2019 میں ورلڈ ٹیم چمپین شپ جیتی تھی۔،بلال 2016 اور 2019 میں منشنل سنوکر چمپین شپ کے بھی فاتح رہے۔

پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کی جانب سے محمد بلال کے اچانک انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔