مراد راس کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مراد راس نے جہانگیرترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں سینئرسیاستدان عبدالعلیم خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ جہانگیرترین کے گروپ کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے والوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں تیزی آگئی۔ گروپ نےتحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک سمیت دیگرسے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں عون چوہدری، سردار تنویرالیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی سیاسی رہنماؤں کوترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے گی۔

اس سے قبل ڈیموکریٹس گروپ کے 3 اراکین راجہ یاورکمال، مامون تارڑ، رائے اسلم نے جہانگیرترین سے ملاقات کی اوران کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔