جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے ، آصف علی زرداری

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے۔ 

بہاولنگرپی پی 238 سےٹکٹ ہولڈر ملک ابرارالرحمن کھوکھر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی کا منشور گھر، گھر پہنچائیں، الیکشن جیت کر بہاولنگر کی عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار دیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے شرکت کی۔

اس موقع پر بہاولنگر پی پی 238حلقے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ملک ابرارالرحمن کھوکھر نے بہاولنگر میں نوجوانوں کے روزگار اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کےحوالے سے آصف علی زرداری کو آگاہ کیا۔