وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے پر حاضری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری کے موقع پر شرجیل میمن، سینیٹر وقار مہدی اور ناصر حسین شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

وزیر خارجہ کچھ دیر بعد نجف جا کر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روزضے پر حاضری دیں گے جب کہ عراق کے مقامی علماء سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو آج کوفہ بھی جائیں گے اور شام کو عراق سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔