جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا ، علی زیدی، عمران اسماعیل سمیت 100سے زائد پی ٹی آئی اراکین شامل

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔

سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔

پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔

سیاسی رہنماؤں  نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔

ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے۔