مذاکرات میں پیش رفت: پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر کردی

کراچی: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے پیٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر کردی ہے۔

مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کیلئے کراچی آئے تھے۔