زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس نہیں لگائے جا رہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ لیٹر آف انٹینٹ میں جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے وہ لگائے جا چکے ہیں۔

وزیر خزانہ نے ٹویٹ میں واضح کیا کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔ لیٹر آف انٹینٹ میں جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے وہ ٹیکس 30 جون تک ملک میں لگائے جا چکے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے قومی اسمبلی میں حالیہ وضاحتی بیان کی بھی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔ زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس نہیں لگائے جا رہے۔