سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

 پیر کے روز سونے کی قیمت فی اونس 3 ڈالر بڑھ کر 1965 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 2800 روپے اور 2143 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 225300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 193158 روپے کی سطح پر آگئی۔

چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔