پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مارجن پر مذاکرات کامیاب

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومتی معاہدے پر چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز سمیع خان، چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ڈی جی آئل وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے دستخط کیے۔

7 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد آخرکار معاملات طے پا گئے، وزارت پیٹرولیم  نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجوہز دی تھی، ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد وہ آخرکار 1.64 پر راضی ہو گئے۔

مارجن میں یہ اضافہ ایک ہی بار کی بجائے ہر 15 دن بعد 4 مراحل میں کیا جائے گا جو 41 پیسے ہوگا، اور مکمل تجویز شدہ اضافہ دو ماہ میں مل جائے گا۔

مارجن دینے کا عمل یکم ستمبر 2023 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 تک مکمل ہوگا، ہر پرائس چینج تاریخ پر 41 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں بڑھنے کا عمل جاری رہے گا۔