امریکی ڈالر سستا، پاکستانی روپیہ مضبوط ہونے لگا

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 59 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 287.04 روپے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 291 روپے ہے۔