سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

حصص مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل دوپہر دو بجے تک دیکھنے کو ملا۔

دوپہر دو بجے کے قریب انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 700 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 394.47 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 47076.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

حصص مارکیٹ میں 2 سال سے زائد عرصے کے بعد 47 ہزار کی حد بحال ہوئی۔

کاروبار کے دوران 0.85 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 25 کروڑ 43 لاکھ 22 ہزار 335 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔