انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا، 288 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہو کر 288 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔