پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایوں میں 500 فیصد تک اضافہ

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے  کراچی سے پنڈی اور لاہور چلنے والی بسوں کے کرایوں میں  3 سو سے 5 سو تک اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آفٹر شاکس آنے شروع ہو گئے ہیں،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے۔

ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل، پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانپسورٹرز نے بھی کرائیوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ کراچی سے پنڈی اور لاہور چلنے والی بسوں کے کرائے3 سو سے 5 سو روپے تک بڑھا دئیے گئے۔عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے۔

بسوں کے کرائیوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہےکہ ہ ہر چیز میں غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے؟حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتی ہیں۔