شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان کا کہنا ہے کہ محبت بیوقوفوں کا کام ہے میں سمجھدار ہوگئی ہوں۔
ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سحر خان نے حالیہ انٹرویو میں جیون ساتھی کی خوبیاں گنوائیں اور کیریئر سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔
سحر خان نے کہا کہ انہیں فی الحال محبت نہیں ہوئی یہ بے وقوفوں کا کام ہے اور وہ سمجھدار ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دل ٹوٹنے سے ڈرتی ہیں تاہم اپنے جیون ساتھی میں دو خوبیاں چاہیئں پہلی بار وہ لمبا ہو اور دوسری یہ کہ وہ خوبصورت ہو۔
سحر خان نے کہا کہ اداکارہ انہوں نے جیون ساتھی کے حوالے سے مزید کچھ نہیں سوچا کیونکہ ابھی ان کی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں فی الحال کیریئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ صنم جنگ کی وجہ سے انڈسٹری میں آئی اور مشترکہ دوست تھی جس نے انہیں صنم سے ملوایا اور ایک ہدایت کار سے متعارف کروایا۔
واضح رہے کہ سحر خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں مداح بھی ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔