پشاور میں ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اہم کارروائی میں کامیابی، 24 جون کو تھانہ شاہ پور کی حدود میں پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر ایگزامینشن ارشد خان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل میں پبلک سروس کیمشن کا ملازم بھی ملوث نکلا جس نے گینگ کے دیگر ملزمان کیساتھ مل کر باقائدہ منصوبہ بندی کیساتھ ڈائریکٹر ایکزامینشن کو گھر سے دفتر جاتے وقت نشانہ بناتے ہوئے ایسے قتل کیا کہ یہ واردات ٹارگٹ کلینگ ظاہر ہو۔

گرفتار ملزمان میں محسن علی،سید نعمان شاہ، ساجد اورمیرانجان شامل ہیں، جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی بابت افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل ظفر احمد خان کی نگرانی میں آپریشن اور انویسٹی گیشن پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی تھی.

گرفتارملزمان میں ملزم سید نعمان شاہ نے 2022 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیفنس کی اسامی کے لیے داخلہ کیا تھا ملزم سید نعمان شاہ اپنے امتحان اور دیگر امیدواروں کے ایڈوانس میں پاس فعل معلومات کے لیے دفتر پبلک سر کمیشن پشاورآتا جاتا تھا ڈائریکٹر ایگزامینشن ارشد خان تھا وہ بہت فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھا اور کبھی بھی کسی کے جال میں نہ آتا تھا۔