مریم نواز لندن پہنچ گئیں، جمعے کو اہم فیصلے متوقع

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں، شہباز شریف بھی آج رات لندن پہنچ جائیں گے جبکہ جمعے کے روز ن کے بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ نواز مریم نواز آج صبح غیر ملکی ائر لائن کی پرواز ای وائی 242 کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی آج رات تک لندن پہنچ جائیں گے جبکہ آج جمعہ کے روز لندن میں مسلم لیگ نواز کے بڑوں کی اہم ترین میٹنگ ہوگی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پارٹی زرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز لندن میں میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والی اس اہم مشاورت میں شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے۔