نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، بیرسٹر ظفر اللہ

مسلم لیگ نواز کے رہنما بیر سٹر ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے ، عدالت کی مرضی ہے ، ضمانت دے یا پھر جیل بھیجے۔

نواز لیگ بیر سٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات پر مریم نواز سے جیل میں جھاڑو دلوائی گئی مگر ہم نہیں چاہتے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بھی جیل میں ایسا ہی سلوک ہو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے  اس کے بعد عدالت کی مرضی ہے کہ وہ  ضمانت دیتی ہے یا پھر جیل بھیجتی ہے۔

واضح رہے  شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔