ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی فاتح انس جابر نے انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی فاتح تیونس کی کھلاڑی انس جابر اپنی جیت پر تبصرے کے دوران غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدی ہو گئیں۔
اونس جابرکا کہنا تھا ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔
ٹینس سٹار کا کہنا تھا انعامی رقم کا کچھ حصہ تباہی کے شکار فلسطینیوں کی مدد کیلئے دینے کا اعلان کرتی ہوں، میں اس جیت پر خوش نہیں ہو سکتی، ایسا میں کھیل کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبے نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کیا، میں دنیا میں امن چاہتی ہوں۔