ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی شہر لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ وہ اچھا اسکور بنا کر اس کا دفاع کرنے کے لیے پُرامید ہیں، مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ٹاپ آرڈرز کو رنز بنانے کی ضرورت ہے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم اچھا ہدف دے سکیں گے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمٰن، نور احمد، فضل حق فاروقی۔

نیدرلینڈز: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، ثاقب ذوالفقار، میکس اوڈاؤڈ، ویزلے بریسی، کولن ایکرمین، سائبرینڈ اینجل بریچ، باس ڈی لیڈا، لوگان وین بیک، آرین دت، پال وان میکرین، ریلوف وین مروے