مڈیم جی آپ کو غزہ چھوڑ آئیں؟ پوجا بھٹ مشکل میں

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ بھی غزہ کے مظلوم بچوں کی المناک شہادتوں پر افسردہ ہوگئیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم کو شیئر کیا ہے جس میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔

نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی بھی بنائی جس سے ان کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔

بھارتی اداکارہ کی پوسٹ پر کچھ لوگوں کو پسند آئی تو بہت سارے ہندوستانی صارفین کو یہ پوسٹ اچھی نہیں لگی ایک صارف نے تو یہ بھی لکھ دیا کہ مڈیم جی آپ کو غزہ چھوڑ آئیں؟۔

سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نےاداکارہ پر دوہرا معیار رکھنے کا الزام لگایا جب کہ بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ پوجا بھٹ نے یہ پوسٹ توجہ حاصل کرنے کے لیے کی ہے۔

حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل نے ایک رات میں ڈھائی ہزار حملےکر ڈالے، جن میں مزید 280 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 22 ہوچکی ہے۔