ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

آئی سی سی ورلڈکپ کے 41ویں میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 29 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنالیے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آئی لینڈرز کی جانب سے کوشل پریرا 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز ہیں اس وجہ سے پہلے فیلڈنگ کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئیز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔

دونوں ٹیموں نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، نیوزی لینڈ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ایش سودھی جبکہ سری لنکا نے کسن راجیتھا کی جگہ چمیرا کو پلئینگ الیون میں موقع دیا ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں 80 فیصد بارش کے امکانات ہیں، اگر میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، چمیکا کرونارتنے
اور دلشان مدھوشانکا

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ