ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا کیخلاف افغانستان کی 7 وکٹیں گرگئیں

آئی سی سی ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنالیے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عظمت عمرزئی 60 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور جیرالڈ کوئٹزی اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیہلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔