شاہین آفریدی نے ننھی بھارتی مداح کی خواہش پوری کردی

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ننھی بھارتی مداح کی خواہش پوری کر دی۔

پانچویں جماعت کی طالبہ تریشا مکھرجی شاہین شاہ آفریدی کی فین ہیں اور وہ پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران شاہین کا پلے کارڈ لیے موجود تھیں۔

میچ کے بعد ننھی مداح نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی اور فاسٹ بولر نے پلے کارڈ پر تریشا کو آٹو گراف دیا۔

اس حوالے سے تریشا کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ بولر ہیں، ان سے آٹو گراف لے کر خوش ہوں۔