بارش یا خنکی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے اور بالائی علاقوں  میں سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  میں موسم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا ، تاہم  بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ صبح  کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا،مری، گلیات اورگرد و نواح  میں سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ  صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق بلوچستان  اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا،تاہم  شمالی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا جبکہ کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔