تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانی کیلئے خوشخبری

تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیاحت کو بڑھانے اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے، تھائی حکومت نےپاکستانیوں کیلئے نظرثانی کے بعد نئی ویزا فیس کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق نومبر 2023 سے ہو گا ۔ تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کو سنگل اینٹری ویزا حاصل کرنے کیلئے 11 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ اگر ملٹی پل اینٹری ویزا کی خواہش ہے تواس کی فیس صرف 65 ہزارروپے ہے ۔

اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانا اور ثقافتی تباد لے کو فروغ دینا ہے ، تھائی دو اقسام کے ویزے کی پیشکش کرتا ہے جس میں سنگل اینٹری اور ملٹی پل اینٹری ویزا شامل ہے ،ا ن ویزوں کے ذریعے پاکستانی تھائی لینڈ کی خوبصورتی کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کر سکیں گے ۔

تھائی لینڈ میں سیر تفریح کیلئے آپ کے پاس کم سے کم 20 ہزار تھائی کرنسی یعنی 700 ڈالر ہونا ضروری ہیں ، یہ رقم اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے سفر کے دوران خراجات باآسانی اٹھا سکیں۔ ویزا حاصل کرنے کیلئے دو ایپلی کیشن فارمز، کورلیٹر، کار آمد پاسپورٹ، ایک سال کی بینک سٹیٹمینٹ ،دو پاسپورٹ سائز تصاویر،شناختی کارڈ کی دو کاپیاں ،پاسپورٹ کی دو کاپیاں ،این ٹی این لیٹر، ہوائی جہاز کی کنفرمٹ ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ شرائط میں شامل ہیں ۔

تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کو سنگل اینٹری ویزا حاصل کرنے کیلئے 11 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ اگر ملٹی پل اینٹری ویزا کی خواہش ہے تواس کی فیس صرف 65 ہزارروپے ہے ۔