لاک ڈاؤن سے لاہور کی فضا کتنی صاف ہوئی عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس نے اعداد شمار جاری کردیے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے بعد اسموگ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن شہر کی فضا صاف ہوئی ہے؟

عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور241 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ کراچی 272 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے آج کا ایئرکوالٹی انڈیکس جاری کیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق لاہورکالج فور وویمن یونیورسٹی لاہور میں اے کیو آئی 232، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسزمیں226 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹاؤن ہال لاہور 274، شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی 140، لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 174 ریکارڈ کیا گیا ہے۔