ملک کے مختلف حصوں سے پنجاب کے تاریخی اور مذہبی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو چاہیے کہ وہ دھند کے باعث ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) کے اہلکار نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کیونکہ شدید دھند نے صوبے کے تمام حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی ہے اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب میں ہفتہ کو بازار بند رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاحوں کو گھر کے اندر رہنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سموگ کی لہروں کی وجہ سے سیاحوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں دھند کے اوقات میں موٹر ویز کو بند کرنے کا مقصد حادثات کو روکنا اور سیاحوں کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنا سفر مکمل کر کے دھند شروع ہونے سے پہلے اپنی منزلوں پر پہنچ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔واضح رہے کہ پاکستان بے مثال خوبصورتی اور متنوع مناظر کی سرزمین ہےاس کے شاندار پہاڑ، پُرسکون وادیاں، بنجر صحرا، اور سرسبز و شاداب میدان ایڈونچر کے متلاشیوں اور فطرت کے شائقین کے لیے بہت سارے تجربات پیش کرتے ہیں۔