ماحولیاتی آلودگی قابل برداشت نہیں : بھٹہ خشت اور چاول کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر نارووال سیدحسن رضانے ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ سموگ پر قابو پانے کے لئے فیلڈ میں نکلیں اور دھواں پھیلانے والے بھٹہ خشت اور چاول کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے نے کہا ہےکہ ماحول کی آلودگی کسی صورت برداشت نہیں اس لئے ضروری ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ وہ اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزفاروق اعظم,خضرظہورگورائیہ,ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ,اے ڈی ماحولیات محمداشرف کے علاوہ دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو بتایا کہ ضلع نارووال میں 192000 ایکڑ پرچاول کاشت ہوا جس میں سے 70 فی صد کٹائی مکمل ہو چکی ہے اس لئے ضلع میں چاول کی فصل کی باقیات جلانے کے واقعات میں واضع کمی آئی ہے۔اورمحکمہ زراعت کی طرف سے اس سلسلہ میں مجموعی طورپر 613000 رو پےجرمانہ کیاگیااور 8 مقدمات درج کیے گئے۔

اے ڈی ماحولیات نے بھی ڈپٹی کمشنرنارووال کوانسدادسموگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے شہروں میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور تمام چیف افسران کو ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔