کراچی کا فضائی معیار آج صبح انتہائی مضرِ صحت رہا

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق آج صبح کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا، انڈیکس 247 ریکارڈ ہوا۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج صبح تیسرے نمبر پر ہے جبکہ فضا میں آلودگی 245 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 322 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

آلودگی کے باعث بیمار ہونے سے بچنے کے لیے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ صبح میں گھر سے باہر کی جانے والی ورزش سے اجتناب کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گھر کے کھڑکی، دروازے بند رکھیں تاکہ مضرِ صحت ہوا گھر میں نہ آئے، گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک لگائیں۔