پنجاب کے 5 اضلاع سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار: رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے : کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 248 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کاروائیاں راولپنڈی ، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن اورساہیوال میں کی گئیں

بہاولپور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سلمان کو گرفتارکرلیا گیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، 2ہینڈ گرنیڈز اور نقدی برآمد کر لی گئی،گرفتار دہشت گردوں کی شناخت موسی ، خالد، سلمان ، ندیم ،اکمل اور یاسر یسین کے ناموں سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 46 ہزار 467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔