ملاکنڈ اورفاٹا میں بے انتہاء غربت ہے وہاں روزگار کے کوئی مواقع نہیں : ٹیکس کے نظام کے نفاذ کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد خان

ملاکنڈ ڈویژن اور سابقہ فاٹا میں ٹیکس کے نظام کے نفاذ کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ میری سینیٹ  جو ہاؤس آف فیڈریشن ہے سے پاس کردہ قرارداد جس میں 2023 سے 2033 تک ملاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع کو ٹیکس سے استثناء دیا گیا تھا کی خلاف ورزی ہے۔ملاکنڈ اورفاٹا میں بے انتہاء غربت ہے وہاں روزگار کے کوئی مواقع نہیں ہیں۔ حکومت کے اس اقدام سے ملاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں خانہ جنگی کا اندیشہ ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن اور فاٹا کے عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن اور فاٹا کے عوام اپنے حقوق کے لیے بھرپور مزاحمت کے لیے تیار رہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے سینیٹر مشتاق احمد خان سینیٹ میں خطاب
معاملے کو سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی بھیج دیا گیا۔