سموگ چھٹیوں : ڈیلی ویجرز اساتذہ اُور دیگر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں

تعلیمی اداروں میں سموگ کی چھٹیوں کی وجہ سے ڈیلی ویجرز ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں ہونے لگیں۔ ملازمین نے چھٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سموگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز ملازمین کو نقصان ہونے لگا۔ ڈیلی ویجرز کو تنخواہیں دنوں کے حساب سے دی جاتی ہیں۔ ایک ماہ میں جتنے دن کام اتنی تنخواہ دی جاتی ہے۔ ٹیوٹا سمیت مختلف جامعات اور کالجز میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین پریشان ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چھٹیاں دینے سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔ چھٹی ختم کی جائے یا تنخواہوں میں سے کٹوتیاں نہ کی جائیں۔