مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل

پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔

مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تبدیلی نواز شریف کے 7 دسمبر کو اسلام آباد عدالت میں کیس کی سماعت کی وجہ سے کی گئی۔

نئے شیڈول کے مطابق پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل 3 دسمبر کے بجائے 4 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، 4 دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے۔

5 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ہنزہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے، 6 دسمبر کو بلوچستان کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے جبکہ 7 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اسلام آباد عدالت کی سماعت کے لیے پیش ہوں گے۔