بھارتی اداکار بوبی دیول فلم انیمل کی کامیابی پر جذباتی ہوگئے

ممبئی: یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی دہشت سے بھرپور فلم ’انیمل‘ کی کامیابی پر اداکار بوبی دیول جذباتی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینیمل انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے، اداکار بوبی دیول نے اس فلم میں ایک بے رحم ولن کا کردار  ادا کیا ہے جسے ناقدین اور سامعین دونوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔

 فلم ‘انیمل’ کی شاندار کامیابی سے اداکار بوبی دیول کافی خوش ہیں، اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

ممبئی میں فلم کی نمائش کے بعد بوبی دیول کی روتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار بوبی کو  پارٹی ہال سے باہر آتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا گیا جطکہ  آس پاس موجود لوگ اداکار کو تسلی دے رہے تھے۔

اس کے بعد اداکار بوبی نے اپنی فلم کا اپنا مشہور پوز دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ، خدا مجھ پر مہربان ہے، مجھے اس فلم کی وجہ سے بہت پیار مل رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ فلم ’انیمل‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ریلیز کے صرف تین دنوں کے اندر اس فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کر دیا ہے، ’انیمل‘ نے پوری دُنیا میں مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔