پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم 6 دسمبر سے 4 روزہ ٹور میچ کے دوران آسٹریلیا کی پرائم منٹسر الیون کے خلاف کینبرا میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سال 1956-57 میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور یہ سیریز پاکستان کے نام رہی تھی، سال 2021-22 میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی۔
شاہینوں اور کینگروز کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 26 اور پاکستان نے 7 فتوحات سمیٹی ہیں۔